اشاعتیں

تربت کیچ میں برن سینٹر کیوں نہیں ہے ؟ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تربت کیچ میں برن سینٹر کیوں نہیں ہے ؟

تصویر
تحریر : رخشندہ تاج بلوچ ڈسٹرکٹ تربت کی رہائشی رقیہ ( فرضی نام ) گھر والو ں سے کسی بات پر جھگڑ کر اُس نے خود پہ پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی ، گھر والوں نے آگ بھجا دی اور اُس کو ڈسٹرکٹ سول ہسپتال لے کر گئے، اُس کے جسم کا ادھا حصہ مکمل طور پر جھلس چکا تھا، چار دنوں تک وہ مسلسل جلن اور درد کی تکلیف سے جوجتی رہی،کراچی جانے کے لیے اُس کے خاندان کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے، آخرکار اُس کی ڈیتھ ہوگئی،اگر ڈسٹرکٹ کیچ میں برن سینٹر ہوتا تو ہوسکتا تھا کہ وہ نہ مرتی۔ ایک اور واقعہ سال 2018 میں بلوچستان کے شہر تربت میں پیش آیا جس میں گیس سیلنڈر کا دھماکہ ہوا اور اسکول بس میں سوار ننھے ننھے بچے آگ کی نظر ہوگئے، اِس دل دہلا دینے واقعے میں ایک ہی ماں کے 4 بچے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آگئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اُن کو ہسپتال پہنچایا، لیکن امیر صوبہ کے غریب بچے برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے ماہی بے آب اور مرغ بسمل کی طرح تڑپتے رہے اور کچھ بچے اِسی طرح جلے بھنے بدنوں کے ساتھ کراچی روانا کیے گئے لیکن اُن میں سے کچھ ابلہ اور سوختہ بدن درد کی شدت کو نہ سہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جام...